جیٹ فیول مہنگا، ائیرلائنز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا

0

کراچی: ملک میں جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے بعد ائیرلائنز نے بھی اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے ڈومیسٹک پروازوں کے کرایوں میں 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں 10 ہزار سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ اور وسط ایشیائی ممالک کے لیے کرایوں میں تقریباً 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 28 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے اور اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق ملک میں جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اہم نکات:

جیٹ فیول مہنگا ہونے کے بعد ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافہ

ڈومیسٹک پروازوں کے کرایوں میں 2800 سے 5 ہزار روپے تک اضافہ

بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں 10 سے 28 ہزار روپے اضافہ

جیٹ فیول کی قیمت 342 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی

ممکنہ اثرات:

قلیل مدتی: فضائی سفر مہنگا ہونے سے مسافروں پر اضافی بوجھ۔

درمیانی مدتی: بین الاقوامی سفر کی طلب میں کمی کا امکان۔

طویل مدتی: ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے ائیرلائن صنعت پر دباؤ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں