اسلام آباد: بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی کا حصول کی وجہ سے پاکستان ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کے مطابق ایران جنگ اور حالیہ کشیدگی میں عالمی بحران سے تیل وگیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تاہم اس کے باجود پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے محفوظ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں اندازاً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جارہی ہے۔

