کراچی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوکر 4 لاکھ66 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1028 روپے کم ہوکر 4لاکھ173 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 4444 ڈالر فی اونس ہے۔

