ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی

0

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 2.83 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ہفتے میں پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں 6.26 فیصد، چکن 5.29 فیصد، کیلے 2.46 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز 1.67 فیصد بڑھ گئے، جس کے بعد بجلی چارجز 6 روپے سے بڑھ کر 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں