قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کردی

0

کراچی قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے مارچ سے لندن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ائیر لائن کو لندن ائیرپورٹ کے ہفتہ وار چار پروازوں کی سلاٹ مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن نے یہ سلاٹ ترکش ائیر کو دے رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے باعث سلاٹس محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ائیرلائن کو دیے تھے، ہیتھرو ائیرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کی پروازوں کوشروع کرنے کا تحریری طور پر آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں