11ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے 8 کمیٹیاں تشکیل

0

وفاقی حکومت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کیلئے 8 کمیٹیاں قائم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلق مختلف امور پر ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں۔

صوبائی دائرہ اختیار کے اخراجات پر سفارشات کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، دائرہ اختیار سے متعلق ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ پنجاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے تناسب پر ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں، وسائل کی تقسیم سے متعلق ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ بلوچستان کریں گے۔

قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال کیلئے بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بہتر بنانے کیلئے ورکنگ گروپ کی تشکیل، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کیلئے ورکنگ گروپ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں کام کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی پر بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی وزیر خزانہ سندھ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر پر ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، قابل تقسیم پول کی ساخت کے لیے بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قابل تقسیم پول ورکنگ گروپ کی سربراہی کریں گے۔

گیارہویں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوا تھا، اجلاس میں وفاق اورصوبوں نے مختلف ورکنگ گروپس کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔

این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے، وررکنگ گروپس اپنے دائر اختیار میں امور پر سفارشات تیار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں