گھوٹکی: گنےکےکاشتکاروں نے شوگر ملز کا 400 روپےفی من نرخ مسترد کردیا

71

گھوٹکی: گنےکےکاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے400 روپےفی من نرخ مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے400 روپےفی من نرخ مقرر ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کہا کہ یہ ریٹ مقرر کرنا کسانوں کا معاشی قتل ہے۔

کسان رہنما آفتاب مزاری نے کہا کہ چینی 240 فی کلو جبکہ گنا 400 روپے من کسان کا معاشی نقصان ہے، کوئی زمیندار 400 روپےمیں گنا فروخت نہیں کرے گا، ڈی اے پی، ڈیزل، یوریا اور چینی آج بھی مہنگی ہے۔

دوسری جانب ضلع سجاول میں قائم تینوں شوگر ملیں تاحال بند ہیں اور کرشنگ شروع نا ہونے سے گنے کے کاشتکاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں