بنوں(2 دسمبر 2025): خیبرپختونخوا کی تحصیل میران شاہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا میں تھانہ کینٹ کی حدود بنوں میرانشاہ روڈ پر پولیس اسکواڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دہشت گردی میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور عام شہری سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، دہشتگردوں نے حملے کے بعد گاڑی کو بھی آگ لگا دی، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

