ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

74

کندھ کوٹ: غوث پور کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ گل حسن اور 30 سالہ مزمل پنہور شامل ہیں، مزمل پنہور اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک پوئے، جو چوکی کلابٹ پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تھانہ ٹوپی کی حدود میں مقابلے کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت یاسر اور سعود عرف سوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں