سہ ملکی ٹی 20 سیریز : سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلی جیت حاصل کرلی

73

سری لنکا نے زمبابوے کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی جیت حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بننیٹ 34 اور سکندر رضا 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ریان برل نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

147 رنز کے ہدف کے جواب میں پاتھم نسانکا کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے زمبابوے کے بولرز بے بس دکھائی دیے۔ سری لنکا نے ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

نسانکا نے صرف 58 گیندوں پر4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔کامل مشرا 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوں سری لنکا نے سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں