آسٹریلیا: کینبرا (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ 4 دسمبر سے آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز سے ہٹا دے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام آسٹریلوی حکومت کے اُن نئے قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے مطابق 10 دسمبر کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
آسٹریلیا نے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ ”کیا یہ اصلی ہے؟ کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔
مہم کے مواد کو دلچسپ اور کھیل کے انداز میں (گیمیفائیڈ) تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس طرح کی دھوکہ دہی کے طریقوں کی پہچان اور خطرے کے اشاروں سے باخبر رہ سکیں۔

