صبا قمر کا ورلڈ چلڈرنز ڈے پیغام: ہر بچے کا تحفظ ضروری ہے

94

ورلڈ چلڈرنز ڈے کے موقع پر اداکارہ صبا قمر نے بچوں کے حقوق کے بارے میں زیادہ آگاہی اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

یونیسیف کی نیلی شرٹ میں ملبوس، اور پاکستان میں نیشنل ایمبیسڈر برائے چائلڈ رائٹس کی حیثیت سے، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ “مل کر” ہر بچے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ
“ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند بڑھنے، محفوظ ماحول میں زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں آواز اٹھانے کا حق ہے۔”

انہوں نے پاکستانیوں کو یہ بھی ترغیب دی کہ ’ورلڈ چلڈرنز ڈے‘ کے موقع پر ملک کو نیلا کر دیں تاکہ بچوں کے حقوق کے لیے یکجہتی کا اظہار ہو سکے۔

2024 میں یونیسف کی جانب سے پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر ہونے کے بعد، صبا قمر نے نوجوانوں کے مسائل—بچوں کی شادی، تعلیم، ذہنی صحت، صنفی مساوات، ماحولیاتی تبدیلی، اور تشدد و غربت کے اثرات—کے لیے بھرپور آواز اٹھانے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں