کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق بڑا انکشاف

66

کراچی : خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میلنگ کرنے والے ملزم سمیر کی جانب سے پولیس کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرنے اور بلیک میلنگ کرنے کے الزام میں عیدگاہ پولیس کے ہاتھوں ملزم کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ سمیر نے گرفتاری کے فوری بعد پہلے 5 لاکھ اور پھر آفر بڑھاتے بڑھاتے 20 لاکھ تک لے گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں