فلائی اوور کے ’پِلر‘ پر سوتے شخص کی تصویر وائرل

1

بھارت میں فلائی اوور کے ’پِلر‘ پر سونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں جالاہلی کراس پر فلائی اوور کے ستون کے اندر سونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے اور شہری کے بے گھر ہونے اور حفاظت کے بارے میں بحث چھڑ گئی۔

لوگ سوال کررہے ہیں کہ وہ اتنی چھوٹی اور محدود جگہ تک کیسے پہنچے میں کامایب ہوا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ وہ کچھ دیر سے وہاں آرام کررہا تھا بظاہر بڑھتے ہوئے ہجوم اور باہر ہنگامہ آرائی سے بے خبر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں