اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کا گزشتہ 10 سال کی سلپمنٹری گرانٹس کے اسپیشل آڈٹ کا مطالبہ مان لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے درمیان 10 روزہ ٹیکنیکل بات چیت مکمل ہو گئی ہے، جس میں پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ پراسس میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، بات چیت میں دونوں فریقین نے متعدد اہم نکات پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ 10 سال کی سپلیمنٹری گرانٹس کے اسپیشل آڈٹ کا مطالبہ مان لیا جبکہ آئی ایم ایف نے سپلیمنٹری گرانٹ پر وفاقی حکومت کے اختیارات محدود کرنے کے مطالبات کو تسلیم کر لیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پبلک فنانس مینجمنٹ، بجٹ پراسس میں تبدیلی کیلئے دیے گئے اہداف پر مشاورت کی گئی ، پبلک فنانس مینجمنٹ کے ڈیجیٹائزڈ ماسٹر پلان کی نگرانی کی جائے گی۔

