ممدانی سے صحافی کا ٹرمپ سے متعلق دلچسپ سوال؟ ٹرمپ خاموش نہ رہ سکے

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران میئر نیویارک ظہران ممدانی سے صحافی نے ٹرمپ سے متعلق دلچسپ سوال پوچھ لیا، ممدانی کی جانب سے وضاحت سے قبل ہی امریکی صدر بولنا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر نیویارک ظہران ممدانی سے صحافی نے سوال کیا کہ صدر ٹرمپ امن کے لیے کام کررہے ہیں ایسے میں آپ نے امریکی حکومت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام کیوں عائد کیا؟۔

صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال پر ممدانی کی وضاحت سے قبل ہی بولنا شروع کردیا اور کہا کہ ممدانی کے انہیں فاشسٹ کہنے سے انہیں برا محسوس نہیں ہوا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ کہہ سکتے ہیں، کیونکہ وضاحت کرنے سے زیادہ یہ کہنا آسان ہے، مجھے اعتراض نہیں۔

اس موقع پر میئر نیویارک ظہران ممدانی نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ میں اسرائیلی نسل کشی اور امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز فراہمی پر گفتگو کی۔

نیوریارک میئر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو بتایا کہ نیویارک کے شہری چاہتے ہیں ان کے ٹیکس کی رقم انہی کے شہر کے لوگوں پر خرچ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں