کراچی: آرام باغ میں ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین ہوگیا ، کال بھتہ گینگ وار سے نہیں بلکہ ملائشیا میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے شخص نے کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ میں ایک ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس نے معاملے کی تفصیلات جاری کیں، جس میں بتایا بھتہ ملائشیا میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے حماد نے فون کال پرمانگا ، حماد نے ریسٹورنٹ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے مالک کا نمبرحاصل کیا۔
ملزم حماد، جو ملائشیا میں مقیم ہے اور لاہور سے تعلق رکھتا ہے، نے فون کال کے ذریعے ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ طلب کیا۔
ملزم نے گینگ وار کے نام پر بھتہ طلب کیا جبکہ اس نے پاکستان میں کئی لوگوں سے ادھار لے رکھاہے، جن سے ادھار لیا ان سے کہا کوئی اکاؤنٹ نمبر دیں کراچی سے دوست رقم ٹرانسفر کرے گا۔

