کراچی: میٹرک بورڈکے امتحانات کے دوران وزیر بورڈ اسماعیل راہو نے لیاری کے ایک اسکول کا دورہ کیا جہاں بڑی تعداد میں طالبعلموں کو نقل کرتے پایا گیا۔
انہوں نے امیدواروں سے بڑی تعداد میں موبائل فون و نقل کا مواد برآمد کیا، چھوٹےچھوٹےکلاس رومز میں ایک ڈیسک پر دو دو طالبات کو بٹھایاگیا تھا۔
ایک اسپیشل روم میں صرف4 طالبات کو موبائل و نقل مواد سے پرچہ دیتے پایا گیا، وزیر بورڈ نے طلبا کی کاپیاں چیک کیں تو سب کا پرچہ حرف با حرف ایک جیسا تھا۔
وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کی تاہم سینٹر سپرنٹنڈنٹ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
اسماعیل راہو نے ہدایت کی کہ بورڈ انتظامیہ فوری طور پر سینٹرمنسوخ کرےاور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کوبرطرف کرے۔

