نام نہاد ناکہ بندی کے بعد آپ 4 ڈالر والے پیٹرول کو یادکرینگے، قالیباف کا ٹرمپ کے بیان پر طنز

0

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر  ردعمل میں کہا کہ  ’نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے‘۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے  ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر کی گئی ٹوئٹ  کے ذریعے امریکی صدر پر طنز کیا۔

ٹوئٹ میں درج تھا کہ ’نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے‘۔

دوسری جانب محمد باقر قالیباف نے   ٹرمپ کو خبر دار کیا کہ’  ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو،کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے، اگر آپ جنگ کریں گے، ہم بھی جنگ کریں، اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔

ادھر  ایرانی وفد نے کہاکہ ہم نے ایران کی نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے،ان اقدامات کے نتیجے میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں