امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں

0

حقائق:

واشنگٹن: امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 فوجیوں کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق یہ چاروں فوجی اتوار کے روز پورٹ شعیبہ میں قائم امریکی فوجی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت

امریکی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں کی شناخت:

نوح تیجنز

نکول امور

کوڈی خورک

ڈکلن

پس منظر:

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں