آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ ایونٹ کیلئے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچز 7 وینیوز چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبو، کینڈی میں ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

