احتجاج کیس میں عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم

85

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی ، عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے علاوہ عمر ایوب کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اس کے علاوہ عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

واضح رہے عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے ، واضح رہے گزشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو بھی اشتہاری قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں