متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے امریکی فوج کی افریقا کمانڈ کے جنرل ڈیگوِن اینڈرسن اور امریکا کے ڈپٹی سفیر جسٹن ڈیوس نے ملاقات کی۔
ملاقات میں قرنِ افریقا اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی، مذاکرات میں دورہ واشنگٹن سے قبل سکیورٹی شراکت داری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رہی۔
امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ نیشنل آرمی کے سربراہ اور حکام کے ہمراہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا بھی دورہ کیا۔
اس پیش رفت کو آئندہ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے متنازع صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کی سمت اشارہ سمجھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ تمام مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

