ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹہ میں ملزم کی مبینہ خودکشی، ورثا کا تشدد کا الزام

0

ٹھٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید چوری کا ملزم ہلاک ہوگیا۔

جیل حکام کے مطابق ملزم نے خودکشی کی، ملزم نے گلے میں ازار بند باندھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ علی بخش پولیس تشدد سے دم توڑ گیا، شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، شواہد موجود ہیں کہ ملزم نے خودکشی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں