وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کی کمان سنبھالنے پر نئے آئی جی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے آئی جی سندھ کو صوبے میں قیام امن کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں اور سندھ پولیس کا عوام دوست تاثر بحال کرنے کےلیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ پولیس کو جدید بنانے کا مشن جاری رکھا جائے، سیف سٹی پروجیکٹ کو مؤثر بنانے پر توجہ دی جائے، حکومت سندھ پولیس کی بہتری کےلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پولیس کو بھی نتائج دینے ہوں گے۔
دوسری جانب جاوید عالم اوڈھو کا آئی جی سندھ کے عہدےپر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

