جی میل آئی ڈی والے صارفین کیلئے خوشخبری، اہم اپ ڈیٹ کردی گئی

0

گوگل کی آئی ڈی جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک اہم اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

گوگل اکاؤنٹ ہولڈرز اب اپنے پرائمری ‘@gmail.com’ ای میل ایڈریس کو اپنے موجودہ اکاؤنٹ  ایڈریس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کی اچھی بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایڈریس تبدیل ہونے کی صورت میں بھی تمام ڈیٹا کو برقرار رکھا جاسکتا ہے یا یوں کہہ لیجئے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا کیونکہ ٹیک دیو نے اس فیچر کا بتدریج رول آؤٹ شروع کیا ہے۔
یعنی جب صارف ایک نئی Gmail ID پر سوئچ کرے گا تو محفوظ کردہ ڈیٹا بشمول تصاویر،  پیغامات اور ای میلز  مکمل طور پر غیر متاثر رہیں گی۔

اس کے علاوہ صارفین پرانے یا نئے ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے Google سروسز جیسے Gmail، Maps، YouTube اور Drive میں سائن ان کر سکیں گے۔

گوگل کے مطابق ایک بار نیا جی میل ایڈریس بننے کے بعد صارفین اگلے 12 مہینوں تک دوسرا نیا ایڈریس نہیں بنا سکتے جبکہ پرانا ایڈریس کسی بھی وقت دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈیٹا کی حفاظت کی ضمانت کے باوجود گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ تبدیلی شروع کرنے سے پہلے اپنی معلومات کا بیک اپ بنا لیں کیونکہ اس عمل کے دوران ایپ کی کچھ سیٹنگز ری سیٹ ہو سکتی ہیں۔

مزید براں گوگل نے یہ بھی بتایا کہ اگر صارف یہ دیکھنا چاہے کہ اس کا فیچر فعال ہے یا نہیں تو وہ سیٹنگ میں جا کر  ‘personal information’ کی گیٹیگری میں دیکھ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں