جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کرانس مونٹانا کے لگژری الپائن اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
سوئس پولیس نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ دھماکہ رات 1.30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نیو ایئر کی پارٹی منارہے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان گیتن لاتھیون نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہے۔

