کرکٹ آسٹریلیا نے فروری 2026 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
اسکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، تینوں کھلاڑی حال ہی انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ ری کوری کی طرف بڑھ رہے ہیں، پُراعتماد ہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے تینوں دستیاب ہوں گے۔

