عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کی ثانیہ اشفاق پر تنقید

0

قومی کھلاڑی عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ نے انکی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے الزام پر سخت ردِعمل دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

ڈیجیٹل کری ایٹر اور وکیل نائلہ راجہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، نائلہ راجہ پہلی مرتبہ جولائی 2025 میں اس وقت خبروں میں آئیں جب ان کا نام قومی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلق کے باعث سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

کرکٹ شائقین نے عماد وسیم اور نائلہ راجہ کو ایک موقع پر ساتھ بھی دیکھا تھا، اس سے متعلق متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
حالیہ دنوں میں عماد وسیم کی طلاق کے اعلان اور ثانیہ اشفاق کی جانب سے ایک مبہم پوسٹ جس میں انہوں نے کسی تیسرے فریق پر گھر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا، اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا، مختلف انسٹاگرام پوسٹس کے کمنٹس میں صارفین نائلہ راجہ کو ذمہ دار ٹھہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی دوران ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے نائلہ راجہ سے سوال کیا کہ نائلہ، براہِ کرم ثبوت دیں یا صاف بتا دیں کہ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں