کراچی مین ہول میں گرکر جاں بحق بچےکی تدفین، والدین غم سے نڈھال

0

کراچی کے علاقے کورنگی میں کھلےمین ہول میں گرکر جاں بحق بچےکی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔

جاں بحق دلبر والدین کا اکلوتا بیٹا تھا،  گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا، چچا نے بچے کی لاش نکالی،  اکلوتی اولاد کے المناک سانحے پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد  نے بچے کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ گٹر کے ڈھکن کے لیے ہر  یو سی کو  ایک لاکھ روپے دیے گئےتھے، یو سی چیئرمین کو 10 دن پہلے ہی گٹروں پر لگانے کے لیے ڈھکن دیے تھے، سانحے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دیں گے۔

ادھر پی ٹی آئی ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک کےکورنگی پہنچے پر علاقوں مکینوں نے شور شرابہ کیا، اس موقع پر گوہرخٹک بولے  حلفا کہتا ہوں کہ ہمیں گٹر کا ایک ڈھکن بھی نہیں دیاگیا، انہوں نے کہا ثابت کردیں کہ گٹرکے ڈھکن دیےگئےہیں تو سیاست چھوڑنےکوتیار ہوں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز  شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں