بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے گوتم گمبھیر کو ریڈ بال کی کوچنگ سے الگ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ واپس لے لی جائے گی، بھارتی بورڈ نے وی وی ایس لکشمن سے ٹیسٹ کی کوچنگ کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی وی ایس لکشمن کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ سونپے جانے کا امکان ہے، ٹیسٹ میں کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کوچ تبدیل کرنے کی باتیں کی جانے لگی ہیں۔
دوسری جانب نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے حوالے سے صرف افواہیں ہیں، کوچ کو ہٹانے کے لیے بی سی سی آئی میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
راجیو شکلا نے کہا کسی دوسرے کو کوچ لانے کی باتیں نہیں ہو رہیں، ایسی افواہوں کو بڑھانا نہیں چاہیے۔

