انگلینڈ کو ایک اور بڑا دھچکا، مارک ووڈ اور آرچر کے بعد پیسر ایٹکنسن بھی ایشز سے باہر

0

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا کیونکہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ان فٹ ہوکر ایشز سیریز سے باہر ہو گئے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، وہ ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 5 ویں اوور کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ایم سی جی میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ 5 ویں ٹیسٹ کے لیے گس ایٹکنسن کے متبادل کے طور پر کسی کو طلب نہیں کرے گا، ایشز سیریز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-3 سے برتری حاصل ہے، گس ایٹکنسن سے قبل فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کے باعث ایشیز سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں