بالی وڈ کے سینئر ڈائریکٹر راکیش روشن اپنے ہی بھتیجے ایشان روشن کی شادی میں خواجہ سرا سے الجھ پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں فلم ساز راکیش روشن کے بھتیجے کی شادی کی تقریب سجی تھی، جس میں راکیشن روشن نے بھی شرکت کی۔
خوشی بھرا ماحول اس وقت پھیکا پڑا جب راکیش روشن اور ایک خواجہ سرا کے درمیان تکرار ہوئی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے راکیشن روشن ایک خواجہ سرا سے بحث کررہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں۔

