اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں

0

پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی۔

انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔

تاہم  حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کینسر سے نجات حاصل ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔

اس حوالے سے انجلین ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک اسکین ایک فتح ہے، لیکن سفر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں