قومی ائیر لائن کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا ارادہ ہے، عارف حبیب

0

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن پہلے ہی 100 فیصد خریدنے میں دلچسپی تھی، بقایا 25 فیصد بھی خریدنے کا ارادہ ہے ہمارے پاس 90 دن کا وقت ہے۔

چیئرمین عارف حبیب گروپ نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  75 فیصد شیئرز کی مد میں حکومت کو 10 ارب روپے مل رہے ہیں جبکہ 25 فیصد کی مد میں حکومت کو 45 ارب روپے ملیں گے۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلازر بھی ہمارے کنسورشیم میں شامل ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں جہازوں کی تعداد 38 اور دوسرے میں 64 تک لے کر جانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ائیر لائن پر 190 ارب واجب الادا ہیں اور اثاثے 180 ارب کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ائیرلائن کو دوبارہ سے عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے، اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں