افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں اپنی ذاتی سکیورٹی سے متعلق حیران کن انکشافات کردیے۔
راشد خان نے کہا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر عام لوگوں کی طرح آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
اس دوران کیون پیٹرسن نے راشد خان سے سوال کیا کہ کیا وہ کابل کی گلیوں میں آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں۔

