بھارت میں مسیحی برادری پر انتہا پسند عناصر کے مظالم میں شدت آ گئی۔
بھارت میں کرسمس کی تقریبات کے انعقاد کو روکنے کے نئے ہتھکنڈے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کے عہدےدار گرجا گھروں میں داخل ہو کر دھونس اور دھمکیوں پر اتر آئے۔
انتہا پسندوں نے مسیحیوں سے کہا کہ انہیں بھارت میں اس قسم کا تہوار منانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر وہ کرسمس منائیں گے تو انہیں ملک سے نکال دیا جائےگا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی دہلی میں عوامی مقام پر کرسمس منانے والوں کو زبردستی علاقے سے نکال دیا گیا۔

