کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ابراہیم حیدری میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

