ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، پروفیسر محمد یونس

0

پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا کہنا ہے کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

بنگلا دیش میں بھارتی دہشت گرد سرگرم، ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کرا کر اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں