سائبیرین ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

0

بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں سائبیرین ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کی وجہ سے  سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری، کوئٹہ میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، شہر میں جنوری کے پہلے دو ہفتے سرد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں