خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سامنے ہے: مینٹور انڈر 19 سرفراز احمد

0

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  پاکستان انڈر 19 کے مینٹور  سرفراز احمد نے فائنل میں جیت پر کہا ہے کہ  خدا کا شکر ہے نوجوانوں نے بڑی محنت کی، میں نے تھوڑی رہنمائی کی، نوجوانوں کو اعتماد دیا اور  وہ توقعات پر  پورا اترے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو  میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہیں کرتا یہ سب اللہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، میں نے لیکچر نہیں دیا، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کو میدان میں دکھایا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ فائٹر ہو تو ٹیم کو فائٹ کرتے ہوئے دکھاؤ اور ٹیم نے دبئی میں فائٹ کی، سمیر منہاس نے دباؤ  میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی اور  رہنمائی کی، اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالرز میں علی رضا، عبدالسبحان اور صائم نے بہت محنت سے بولنگ کی، یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہر پلیئر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا جس نے چیمپئن بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، آپ صرف اچھا گمان کریں تو اچھا نتیجہ نکلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں