بگ بیش لیگ سیزن 15 کے ساتویں میچ میں سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سِکسرز آمنے سامنے ہیں، جہاں پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے شائقین کے دل جیت لیے۔ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
بگ بیش لیگ میں ڈیبیو سے قبل بابر اعظم نے اپنے والد سے متعلق کیا کہا؟
بابر اعظم نے دباؤ کے عالم میں ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے5 خوبصورت چوکوں اور 2 شاندار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بابر کی اننگز میں کلاس، اعتماد اور تجربے کی جھلک نمایاں نظر آئی، جس نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

