سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں جیو ٹی وی نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 کا ذکر کیا گیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ڈرامہ کیس نمبر 9 میں دکھایا گیا ہے کہ زیادتی کے بعد خواتین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ خواتین سے تشدد کی وجوہات پوچھنے کے بجائے ان پر الزام لگا دیا جاتا ہے۔
اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا گھریلو تشدد کے مقدمات میں سزاؤں کی شرح اعشاریہ 5 فیصد ہے جو حیران کن ہے۔
واضح رہے کہ جیو ٹیلی ویژن کا ڈرامہ کیس نمبر 9 اہم مراحل میں داخل ہوچکا ہے، ڈرامہ سیریل ہر بدھ اور جمعرات کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

