انڈونیشیا کے سفاری پارک میں پہلی بار پانڈا کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے علاقے میں ایک تمن سفاری نامی کنزرویشن پارک نے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نر بچے کا نام ‘ستریو ویراتما ‘ رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہیرو ہے، اسے پیار سے سب ‘ریو’ (Rio)بلاتے ہیں۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے ایک تصویر اور ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں نوزائیدہ کو ایک انکیوبیٹر میں دیکھا جاسکتا ہے، جس نے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔
بچے کی صحت سے متعلق انتظامیہ نے کہا کہ ریو کے وزن میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ایک صحت مند بچہ ہے تاہم چند ہفتے ریو کو عوامی نمائش سے دور رکھا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریو کے والدین کو 2017 میں چین کے ساتھ 10 سالہ تحفظاتی شراکت داری کے حصے کے طور پر انڈونیشیا لایا گیا تھا۔

