گوگل نے اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ایک بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر شاذ و نادر ہی تبدیلی کی جاتی ہے۔
تو جب کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جاتا ہے تو یہ واقعی اہم ہوتا ہے۔
درحقیقت بظاہر یہ چھوٹی مگر اہم اپ ڈیٹ وہاں کی گئی ہے جہاں ہم گوگل پر آن لائن سرچز کرتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے سرچ بار میں ایک نئے پلس (+) بٹن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل آپ کے ڈاکومنٹ یا فوٹو کی وضاحت کرے کہ اس کے اندر کیا ہے، تو یہ نئی اپ ڈیٹ اس سے متعلق ہے۔
جب آپ اس پلس بٹن پر کلک کرتے ہیں تو ایک ڈراپ ڈاؤن مینیو نظر ٓتا ہے جس میں اپ لوڈ امیج اور اپ لوڈ فائل کے آپشنز ہوتے ہیں۔
جب آپ ان میں سے کسی ایک آپشن کو منتخب کرتے ہیں تو وہ اے آئی موڈ پر لے جاتا ہے۔

