متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا، بارشوں کے سبب نظامِ زندگی بھی مفلوج ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ راس الخیمہ، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
آنے والے چند روز میں دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں،جس کے باعث پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی پولیس نے شہریوں کو سمندر، پہاڑی اور سیلابی علاقوں سے دور رہنے اور گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

