اوپن اے آئی نے گوگل نانو بنانے کے مقابلے میں اپنا نیا اے آئی امیج ماڈل متعارف کرا دیا

0

2025 کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) امیج جنریشن ماڈلز مسلسل بہتر بنائے گئے اور گوگل کے نانو بنانا ماڈل تو لوگوں کو بہت زیادہ پسند آیا۔

اسی کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی امیج ماڈل متعارف کرایا ہے۔

جی پی ٹی امیج ماڈل 1.5 کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی ہدایات پر زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ کر زیادہ تفصیلی تصاویر تیار کرتا ہے۔

یہ نیا امیج ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

آپ اسے سائیڈ بار میں چیٹ جی پی ٹی فار امیجز کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس میں صارفین کو پری سیٹ اسٹائلز اور ٹرینڈنگ ڈیزائنز دستیاب ہوں گے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بیشتر افراد چیٹ جی پی ٹی میں کسی تحریری پروموٹ کو تصویر میں بدلنےکے لیے استعمال کرتے ہیں، جس کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کیا کچھ کرسکتی ہے، مگر چیٹ انٹرفیس کو اس مقصد کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق تصاویر کی تیاری اور ایڈیٹنگ ایک مختلف قسم کا ٹاسک ہے اور اس کے لیے ایک مختص اسپیس ہونا چاہیے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ یہ نیا ماڈل سابقہ ماڈل کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تیز ہے اور ہدایات پر زیادہ بہتر طریقے سے عمل کرسکتا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ نیا ماڈل اے آئی تصاویر میں ٹیکسٹ کو زیادہ بہتر طریقے سے شامل کرسکتا ہے جس میں سابقہ ماڈل ناکام رہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں