اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار، کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

0

فلسطینیوں پر ڈھائے مظالم دنیا کی نظروں سے چُھپانے کی اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے، صیہونی حکومت نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 6 اراکین پارلیمنٹ سمیت کینیڈا کے 30 رکنی وفد کواردن کے ایلن بی کراسنگ پر مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا گیا۔ 

 وفد کے تمام ارکان سے ایک دستاویز پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس میں یہ تسلیم کرنا تھا کہ وہ عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں تاہم وفد نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

کینیڈین حکام نے  اسرائیل کے اس اقدام کو  انتہائی تشویشناک اور مایوس کن قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی اقدام اس وسیع تر طرزِ عمل سے مطابقت رکھتا ہے جس کے تحت مقبوضہ علاقوں میں زمینی حقائق کا آزادانہ مشاہدہ کرنے والوں کی رسائی محدود کی جاتی ہے۔

 وفد میں پاکستانی نژاد کینیڈین ارکان پارلیمان اسلم رانا،اقرا خالد سمیت سمیر زبیری، فارس السعود، گربکس سائنی اور جینی کوان شامل  تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں