شاہین کئی سال بعد بگ بیش کھیلنے کیلئے پرجوش، بابر اور رضوان سے متعلق کیا کہا؟

0

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی نے بگ بیش لیگ سے متعلق انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا میں کافی پاکستانی فینز ہیں اور کئی پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ چند سال سے بگ بیش کھیلنےکا موقع نہیں ملا، لیکن اب کھیلنےکے لیے  پرجوش ہوں، اس دوران کوئی قومی ڈیوٹی نہیں، امید ہے مکمل لیگ کھیلنےکا موقع ملےگا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ رضوان،  بابر اعظم کے ساتھ عرصے سے قومی ٹیم اور  پی ایس ایل میں کھیل رہا ہوں، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جن کے پاکستان کےلیے کئی رنز  ہیں، بابر کی کوور ڈرائیو خوبصورت ہے، وہ  زیادہ اسٹرائیک روٹیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو فاسٹ بولنگ پسند ہے، وہ بابر اعظم سے مختلف بیٹنگ کرتے ہیں، رضوان اوربابراعظم نے پاکستان کے لیے کئی پرفارمنسز دی ہیں، ان دونوں کے  خلاف نیٹس میں بھی باقاعدہ میچ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ گابا میں انٹرنیشنل میچز کھیل چکا ہوں، گابا کی پچ میں کافی باؤنس ہوتا ہے، بگ بیش میں امید کر رہاہوں پاکستان کی طرح فلیٹ پچز نہیں ہوں گی۔

شاہین نے کہا میں نے پاکستان سُپرلیگ سے قبل ڈومیسٹک میں کپتانی نہیں کی تھی، ثمین رانا نے مجھے کافی گائیڈ کیا، لاہور قلندرز مجھے اپنی فرنچائز لگتی ہے، بطور کپتان کھلاڑیوں پر اونچا نہیں بولنا چاہیے، دیکھنے والوں پر تاثر اچھا نہیں جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں