کراچی پولیس نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے الزام میں5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات 10 دسمبر کو ہوئی جس میں 3 ملزمان نے ایک گھر کا صفایا کردیا۔
گزری تھانے میں درج ایف آئی کے مطابق ملزمان گھر سے سونے کا سیٹ ، 4 سونے کی چوڑیاں ، 4انگوٹھیاں اور ہزاروں پاکستانی روپے اور درہم لوٹ کر لے گئے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈکیتی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

